پرویز الٰہی کے گھر بکتربند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے،شیخ رشید
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیخ رشید نے کہاکہ پرویز الٰہی کے گھر بکتربند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ پرویز الٰہی کے گھر بکتربند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے،چودھری شجاعت کو مذمت کرنی چاہئے اور چودھری سالک کو مستعفی ہو جانا چاہئے،دونوں بھائیوں کو لڑوانا سیاسی سازش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاآئی ایم ایف سے قرض کا مسئلہ 10 مئی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی شامل نہیں،اسحاق ڈار اقتصادی معاشی طور پرہی ناکام نہیں ہوئے غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا،مذاکرات کامیاب ہوں تو بہت اچھی بات ہے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ملک اورقوم کی ضرورت آئین اور قانون ہے اورحکومت اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتی ہے۔چابی کے کھلونے کلیم اللہ اور سلیم اللہ کھیل رہے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ میری4مرلے کی لال حویلی پر حکومت چوتھی مرتبہ حملہ کرنے جا رہی ہے اور ہائیکورٹ سے بھی چار مرلے ملکیتی کا کیس جیت چکا ہوں۔ان کاکہناتھاکہ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کروں گا،قومی اسمبلی میں جمعہ بازار لگا ہے۔


