خضدار،کسٹمز انٹیلیجنس کا یوریا کھاد اور چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی 14ہزار بوریاں برآمد

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)خضدار جمعہ اور ہفتے کے درمیانی شب محکمہ کسٹمز کی مصدقہ اطلاع پر ایف سی، قلات سکاؤٹس اورکسٹمز انٹیلیجنس نے خضدار میں ایک مشترکہ آپریشن میں یوریا کھاد اور چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے حجر اسود ہوٹل کے قریب ایک گودام میں موجود تقریباً 600 ٹن چینی اوریوریاکو سرکاری تحویل میں لے لیا ہے اس کے علاوہ ارباب کمپلیکس کے قریب نئی تعمیر شدہ مارکیٹ میں 34 دکانوں سے بھی چینی اور یوریا کی تقریبا 14ہزار بوریاں برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لیا ہے سول انتظامیہ، پولیس اور کسٹمز حکام موقع پر موجود ہیں اور دکانوں مارکیٹ کو سیل کر کے تحویل میں لیا جا رہا ہیکچھ دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ ان کا اسٹاک قانونی ہے انہیں شام 3 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کاغذات دکھائیں اطلاعات کے مطابق اس کھاد اور چینی کو بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا لیکن کسٹم حکام نے کروڑوں کے چینی یوریا اسمگلنگ کو ناکام بنادیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں