خضدار میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) خضدار میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں 11سالہ بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی جس کے بعد خضدار پولیس نے بچے سے زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔وزیراعلیٰ نے بروقت کاروائی کرنے پر خضدار پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں