پنجگور،اے این ایف کے دفتر پر دستی بم حملہ، 2اہلکار زخمی

پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجگور میں نامعلوم ملزمان کا اے این ایف کے دفتر پر دستی بم سے حملے کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور میں اینٹی نارکوٹیکس فورس کے دفتر پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا جو دفتر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے اور دفتر میں کھڑی گاڑیوں اور عمارت کو نقصان پہنچا حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں