خضدار میں گرلزپولی ٹیکنیک کالج سمیت کسی بھی تعلیمی ادارے کو بند نہیں کر رہے، محکمہ تعلیم کالجز ہائیراینڈ ٹیکنیکل

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت خضدار میں گرلز پولی ٹیکنیک کالج سمیت کسی بھی تعلیمی ادارے کو بند نہیں کر رہی ہے، بلکہ بلوچستان حکومت کے احکامات کے پیش نظر صوبے میں تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرکے ان کے استعداد کار کو مزید بڑھایا جائیگا۔ گزشتہ دنوں شائع خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بلوچستان کے عوام بالخصوص خضدار کے عوام اطمینان رکھیں، ضلع میں قائم تعلیمی اداروں کو ہرگز بند نہیں کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں