مستونگ، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 7 سے زائد افراد زخمی

مستونگ (این این آئی) مستونگ میں تین مختلف ٹریفک کے حادثات میں 7 سے زیادہ افراد زخمی جبکہ ایک شخص جانبحق ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوا، ٹریفک کے دو حادثات کوئٹہ کراچی قمی شاہراہ پر لکپاس کے قریب اور النور ہوٹل کے قریب پیش آئے جبکہ ایک حادثہ درینگڑھ کے علاقے میں پیش آیا۔۔۔ قومی شاہراہ پے لک پاس کے قریب تین گاڑیوں میں پیش آنیوالے حادثے بچوں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔تمام حادثات کے زخمیوں کو 1122 لکپاس کے ضلعی ایمرجینسی میڈیکل آفیسر مستونگ ڈاکٹر عدیل احمد خان اور 1122 کے عملے نے ریسکیو کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے غوث بخش رئیسانی ہسپتال کیاجہاں پر طبی امداد کے بعد چند زخمیوں کو کوئٹہ بھی منتقل کیاگیا۔ایک حادثے کے زخمی افراد کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقلی کے دوران سینئر میل اور فی میل ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے طبی امداد کی فراہمی میں درشواری پیش آئی تاہم ایم سی آر سی 1122 کے ڈاکٹر اور عملے نے انہیں مزید طبی امداد کی فراہمی میں کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں