حب، ڈیزل ٹینکر کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، فائرنگ سے ایک زخمی

حب (نمائندہ انتخاب ) حب کے صنعتی ایریا اور جام کالونی میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی۔ اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کے روز حب کے علاقہ جالونی میں ویلڈنگ کی دکان میں دوان ویلڈنگ ڈیزل ٹینکر بلاسٹ ہونے کے نتیجے میں20سالہ ثقلین ولد غفار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حب کے صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مزاحمت پر گلزار مری نامی شخص کو ٹانگ میں تین گولیاں لگنے کے سبب وہ زخمی ہو گیا جسے حب اسپتال منتقل کردیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں