لورلائی ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، نوشکی میں تیل برداری گاڑی چھین لی گئی

لورالائی (این این آئی)لورلائی میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جا ںبحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق لورالائی کے علا قے نیو اڈا لورالائی میں ٹرک کی ٹکر سے عبدالمالک موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔ پو لیس کے مطابق عبدالمالک ناصر حب چوکی میں محکمہ فشریز میں بطور ڈائریکٹر تعینات تھامزید کاروائی جا ری ہے ۔ علاوہ ازیں نوشکی کے قریب قومی شاہراہ این 40 پر دن دیہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی تیل سے لوڈگاڑی چھین کرفرار ہوگئی ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر نوشکی تیل کمیٹی نے اسٹیشن کے مقام پر قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کیا جس سے کوئٹہ، تفتان ،دالبندین، خاران کے لئے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی،مشتعل مظاہرین نے نوشکی انتطامیہ اور نوشکی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،احتجاج سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی جبکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،احتجاجی مظاہرہ سے تیل کمیٹی نوشکی کے صدر حاجی جہانزیب بادینی،حضرت ثنائ اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے قومی شاہراہ سے دن دیہاڑے 5 بجے کے قریب مزدہ گاڑی کو تیل سمیت مسلح افراد چھین کر فرار ہوگئے مگر نوشکی انتظامیہ اور پولیس خواب غفلت کا شکار ہیں نوشکی انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے نوشکی ضلعی انتظامیہ اور پولیس میں کرپٹ اور نااہل افیسران کو مسلط کیا گیا ہے جو صرف بھتہ خوری ،کرپشن میں مصروف عمل ہیں اور انہیں عوام کے مسائل جان و مال سے کوئی سروکار نہیں انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ سے اپیل کی ہے کہ نوشکی میں اہل و ایماندار آفیسر تعینات کرکے نااہل افیسران سے عوام کی جان چھڑائے، مظاہرین نے گاڑی اور لوڈ کے برآمدگی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں