آئین اور قانون کی خلاف ورزی پر ثاقب نثار کیخلاف کارروائی ہونا چاہیے، نواز شریف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کیخلاف بالکل کارروائی ہونا چاہیے، انہوں نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ دوسرے جو لوگ بھی آئین و قانون توڑتے ہیں وہ سیدھے جیلوں میں جاتے ہیں۔ کل شوکت عزیز صدیقی صاحب نے ثاقب نثار کا نام لیا ہے، ثاقب نثار صاحب کس کس چیز کا دفاع کریں گے، انہوں نے لوگوں کے ساتھ اور ملک کے ساتھ بہت ظلم کیے ہیں جو ناقابل بخشش ہیں۔
Load/Hide Comments


