وڈھ میں پولیس چوکی پر دھماکہ، اہلکار زخمی

وڈھ(مانیٹرنگ ڈیسک)وڈھ کے علاقے مسجد روڈ پر واقع پولیس چوکی پر دھماکہ ہو ا ہے ۔زرائع کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے جسے فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔دھماکہ سے زخمی ہونےوالے پولیس اہلکار عبدالجبار کا تعلق لسبیلہ سے بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں