جیکب آباد، مچھلی کے تالاب کے پاس کھیلتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے

جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد میں 3معصوم بچے مچھلی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود پی سی بھی کرکٹ گراو¿نڈ کے واقع گاو¿ں لشکر ٹالانی میں تین معصوم بچے مچھلی کے تالاب میں ڈوب گئے اہل علاقہ نے تالاب سے ایک بچے کی لاش اور دو بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج دونوں معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔ تالاب میں ڈوب کر فوت ہونے والے بچوں کی شناخت دو بھائی 7سالہ قدیر اور 9سالہ نصیر سمیت چچا زاد بھائی 8سالہ ظہور کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق بچے مچھلی کے تالاب کے پاس کھیل رہے تھے کہ تالاب میں گر پڑے تالاب میں پانی گہرا ہونے کی وجہ سے تینوں بچے ڈوب گئے ۔ تین معصوم بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور پورے علاقہ کا ماحول سوگ میں تبدیل ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں