صوابی ،طوفانی بارش ،نشیبی علاقے زیر آب

صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی میں طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب گئے ، سیلابی ریلے میں پھنسے3 افراد کو گاڑی سے بحفاظت نکال لیا گیا۔صوابی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ صوابی کے ٹوپی بازار میں پانی کا بہا ئوتیز ہونے کی وجہ سے پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق صوابی کی تحصیل ٹوپی میں 3 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے،پھنسے ہوئے افراد کو گاڑی سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں