کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش ،ژالہ باری، فصلوں اور باغات کو نقصان ،کئی فیڈرز ٹرپ ،بجلی کی سپلائی معطل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے مختلف شہروں میں آندھی، تیز بارش اورژالہ باری ہوئی جس کے باعث فصل کو نقصان پہنچا ۔کوئٹہمیں ہونے والی بارش کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنےلگی اور متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہوگئی ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیزہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جس سے متعددفیڈر ٹرپ کرگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں تیزہوائوں کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے، بارش کاایک اورطاقتور سسٹم شمال مشرقی بلوچستان میں داخل ہوا ہے، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے اور سولرپینل ٹوٹ گئے، بادام اور خوبانی کے سیکڑوں درخت اکھڑگئے جبکہ گندم کی تیارفصلیں تباہ ہوگئیں۔
Load/Hide Comments


