ضلع کرم، پانچ اساتذہ سمیت 8افراد کا قتل ،تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے احتجاجاً بند

کرم (صباح نیوز) ضلع کرم میں پانچ اساتذہ سمیت آٹھ افراد کے قتل کے بعد ضلع بھر میں فضا سوگواررہی ،تمام بازاراور تعلیمی ادارے سوگ میں بند رہے ۔ضلع کرم میں پانچ اساتذہ سمیت آٹھ افراد کو گزشتہ روز فائرنگ کے دو واقعات میں قتل کیا گیا تھا دوسرے روز بھی ضلع بھرمیں فضا سوگواررہی ، ضلع بھر میں واقعہ کے خلاف سوگ منایاگیا ۔تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے احتجاجاً سوگ میں بند رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں