سبی سمیت گردونواح میں پیڑول نایاب،پٹرول مہنگے داموں فروخت ہونے لگا

سبی :سبی سمیت گردونواح میں پیڑول نایاب شہر میں مہنگے داموں پیٹرول کی فروخت جاری ضلعی انتظامیہ خاموش ہمیں پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف کی بجائے پیٹرول فراہم کیا جائے سینکڑوں گاڑیاں ،رکشے ،موٹر سائیکل پیٹرول کی قلت کے باعث رک گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرول سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کے بعد سبی سمیت گردونواح میںپیٹرول نایاب ہوگا شہر بھر میں قائم پیٹرول پمپ بند ہوگیے جبکہ شہر میں جگہ جگہ قائم منی پیٹرول پمپ میں 95روپے سے 100فی لیٹر پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان تو کرتی ہے مگر پیٹرول کی مسلسل تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی نہیں بناتی جیسے ہی پیڑول سستا ہوتا ہے تو پیٹرول نایاب ہوجاتا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مہنگے میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جس کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نظر نہیں آتے سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن وڈپٹی کمشنر سبی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے سبی میں پیٹرول کی فروخت ممکن بنائی جائے اور مہنگے داموں پیڑول کی فروخت کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں سبی میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے باوجود کوئٹہ جیکب آباد روٹ پر چلنے والے مسافر ویگن کے کرایہ میں بھی کمی لانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنا رول پلے کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں