کوئٹہ کسٹم نے ایک ماہ میں 1 ارب 85 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا

کوئٹہ:کوئٹہ کسٹم کے عملے نے چینی یوریا اور دیگر اشیاءکی سمنگلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے ایک ماہ میں 1ارب 85کروڑ روپے کا سامان قبضے میں لیا جس میں 75کروڑ روپے مالیت کی چینی اور یوریا بھی ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے سخت احکامات کی روشنی میں چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم کی خصوصی ہدایت پر کسٹم کے عملے نے گزشتہ سال جولائی سے مارچ2023تک 2.059میٹرک ٹن چینی جبکہ اپریل 2023میں4سو میٹرک ٹن چینی ،346میٹرک ٹن کھاد کے علاوہ ٹائر کپڑہ سپیئر پارٹ سگریٹس تحویل میں لیئے ہیں، اس وقت سمگلر چینی کی سمگلنگ کیلئے مختلف طریقے استعمال کرتے ہوئے گیس باﺅزر گھریلو بستر کم سن بچوں کے ذریعے مقامی ٹرانسپورٹروں کیساتھ ملکر سمگل کر رہے ہیں اور صوبے کے دور دراز علاقوں میں فارم ہاﺅسز میں چھپا کر جعلی راہداری اور دیگر طریقوں سے سمگل کر رہے ہیں کسٹم کیساتھ ایف سی پولیس اور لیویز معاونت اور تعاون کر رہی ہے وفاقی حکومت کی ہدایت پر سرحدی علاقوں پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، کیونہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں چینی گندم آٹا اور یوریا کی سمگلنگ روکنے کیلئے جو پالیسی ترتیب دی گئی ہے اس کی روشنی میں سخت کارروائیاں جاری ہیں صوبے میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے 6مشترکہ چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں جن میں 4فعال ہیں یہ پوسٹیں پنجپائی کراس غزنلی نوشکی ، چاغی گیٹ، چلغانی کے مقامات شامل ہیں، موجودہ صورتحال میں کسٹم کے پاس کارروائی کے اختیارات نہیں تھے اس لئے انہیں خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں اور ایف سی کو بھی جامعہ اور مربوط ایکشن کرنے کیلئے کسٹم کے اختیارات دیئے گئے ہیں، ہائی وے اور دیگر راستوں پر اس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں، کسٹم کلیکٹر عرفان اللہ خان نے کوئٹہ کا چارج سبھال کر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دیگر اداروں کیساتھ ملکر موثر منصوبہ بندی کے ذریعے کارروائیوں کو تیز کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں