گوادر، مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

گوادر:بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہوگئے۔پو لیس کے مطابق واقعہ گذشتہ رات جناح ایونیو الائیڈبنک کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دلمراد ولد میاہ سکنہ ناگمان وارڈ گوادر موقع پر جا ن کی با زی ہا ر گیا جبکہ در محمد ولد محمد حسین عرف درو شدید زخمی ہوگیازخمی بعد ازاں زخمی در محمد سکنہ ٹوباغ وارڈ گوادر جی ڈی اے ہسپتال میں دوران علا ج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ن کی با زی ہا ر گیا۔ابتدا ئی طو ر پر واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ انتظامیہ اس حوالے سے کارروائی کررہی ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں