بھارت کے پاکستان اور بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں، سینیٹر عبدالقادر

کوئٹہ : چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم و رسورسز اور بین الاقوامی امور کے ماہر سینیٹر عبدالقادر نے نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خطے میں تخریب کاری کا معاون ہے اس موقع پر شنکر نے ایک بار پھر کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیاپاکستان کسی صورت جے شنکر کے بلا جواز بیان کی تائید نہیں کر سکتا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان خود بد ترین تخریب کاری کا شکار ہے.۔پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہر قسم کی جارحیت اور تخریب کاری کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور اس موقف پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے کبھی خیر کی خبر نہیں ملی پاکستان میں ہونے والی تخریب کاری کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے کلبھوشن یادیو کی پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے گرفتاری بھارت کے پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تخریب کاری کی بجائے بقائے باہمی کے اصول پر قائم ہے خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھارت کو اپنے روایتی پاکستان دشمن رویے کو بدلنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے منفی رویے نے ہی ہمیشہ خطے کے امن کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات اس وقت ہی ممکن ہیں جب بھارت پاکستان کی مثبت سیاست اور سفارت کو ستائش کی نگاہ سے دیکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش اور کوشش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے.۔ پاکستان برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا متمنی ضرور ہے لیکن اسکی یہ خواہش کو مجبوری یا کمزوری کا رنگ دینا صریحاً غلط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ڈیڑھ ارب سے زائد انسانوں کی فلاح و بہبود کا خواہاں ہے بھارتی سیاستدان نفرت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیںیہی بھارتی نفرت اعتماد سازی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مسلمہ حقیقت ہے اور اب بھارت کو اسے دل سے تسلیم کر لینا چاہئے بھارت پاکستان سے نفرت اور دشمنی کرکے دراصل اپنے ملک کی مفلوک الحال عوام کے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک ذمہ دار ہمسائے کی طرح اپنا کردار ادا کرنا چاہیے وزرائے خارجہ کی سطح کی اس میٹنگ میں پاکستان پر بلا جواز الزامات کی بوچھاڑ کرنا قابل افسوس ہے بھارت کا یہ رویہ مستقبل قریب میں منعقد ہونے والے اعلی سطحی اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں