سوڈان میں پھنسے ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لے آئے، بہروز ریکی

کوئٹہ : سوڈان میں متعین پاکستان کے سفیر میر بہروز ریکی بلوچ نے کہا ہے کہ سوڈان سے ابتک 1 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بحفاظت پاکستان ایرفورس کے سی ون 30 اور دوسرے طیاروں سمیت بحری جہازوں کے ذریعے وطن عزیز پاکستان روانہ کیا جاچکا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس اہم مشن میں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سوڈان میں پاکستانی کمیونٹی کو فری ٹرانسپورٹیشن اور ہوائی سفر کے علاوہ خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے پہلے مرحلے میں سوڈان سے پاکستانیوں کو سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا جاتا ہے اور بعد میں انکو خصوصی پروازوںسے پاکستان پہنچایا جاتا ہے۔جبکہ سوڈان میں پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے پہلے سے وہ پورٹ آف سوڈان میں ایک کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے۔اور ایمبیسی آف پاکستان سوڈان کے ساتھ وزارت خارجہ مکمل طور پر 24 گھنٹے رابطے میں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، سعودی اور چائینز حکومت کا بھی خصوصی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی مشن کے دوران سوڈان سے اب تک ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بحفاظت پاکستان ائیر فورس دیگر طیاروں اور بحری جہازوں کے وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں