ژ وب،فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر میں بد عنوانی، 6افراد کیخلاف ریفرنس دائر

کوئٹہ:قومی احتساب بیوروبلوچستان نے ژ وب فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر میں کرپشن کی تحقیقات مکمل کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نْقصان پہنچانے کے الزام میں محکمہ بی اینڈ آر بلوچستان کے ملازمین اور ٹھیکیداروں سمیت 6 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں داخل کر دیا۔نیب کی تحقیقات کے مطابق سابق ایکس ای این، محکمہ بی اینڈ آر،عبداللہ مندوخیل نے مبینہ طور پر جعلی اشتہار کے زریعے من پسند ٹھیکیداروں کو ژ وب میں کروڑوں روپے کے منظور شْدہ فْٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے کا ٹھیکا دلوایا، بعد ازاں مْلزم نے غیر قانونی طور پر فْٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے مختص فنڈ ز سے کرکٹ اسٹیڈیم اور ملٹی پرپز ہال کی تعمیر بھی شروع کروادی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے منصوبے کی جگہ کے دورے سے انکشاف ہوا کہ فنڈز کی مکمل رقم کے اجراء کے باوجود منصوبے پر جزوی کام مکمل ہو پایا تھا۔جعلی اشتہار کے زریعے من پسند افراد کو ٹھیکہ دلوانے،فٹبال اسٹیڈیم کے لئے مختص فنڈ میں مبینہ کرپشن ودیگر مصرف میں خلاف قانون استعمال اور قومی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے پر نیب بلوچستان نے بی اینڈآر کے سابق ایکس ای اینز، عبداللہ مندوخیل، عمران اکبر، سجاد حیدر،ٹھیکیدار نواب خان، محمد زاہد اور محمد قاسم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں