فاطمہ بھٹو کی شادی، والدہ، پھوپھی صنم بھٹو اور دیگر قریبی رشتے دار شریک نہیں ہوئے

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کی شادی میں ان کی والد ہ،پھوپھی صنم بھٹو اور دیگر قریبی رشتے دار شریک نہیں ہوئے صرف فاطمہ بھٹو کے بھائی ذوالفقار جونیئر، ان کے دوستوں اور چاہنے والوں نے شرکت کی پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضی بھٹو کی بیٹی کی شادی کے وقت ان کی والدہ غنویٰ بھٹو ملک سے باہر تھیں اور انہوں نے شادی میں شرکت نہیں کی جبکہ ان کی پھوپھی صنم بھٹو بھی شریک نہیں ہوئیں ان کے علاؤہ دیگر قریبی رشتے دار بھی شریک نہیں ہوئے واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضی ٰبھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹوکا نکاح 70کلفٹن کراچی میں ہوا،ذوالفقار جونیئر نیاپنی بہن فاطمہ بھٹو کینکاح کی تفصیل شیئر کیں جونیئر بھٹو نے بتایا کہ ہمارے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندان کی جانب سے مجھے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے میری بہن فاطمہ بھٹو کی شادی ہمارے گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں ہوئی۔ تقریب میں فاطمہ کے چاہنے والوں نے ہمارے دادا کی لائبریری میں شرکت کی، یہ جگہ میری پیاری بہن کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے لوگوں کو جن مشکل حالات کا سامنا ہے ان کی وجہ سے ہم نے محسوس کیا کہ پرتعیش انداز میں شادی کا جشن منانا مناسب نہیں ہوگا۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپیل کی کہ جوڑے کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں