ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کااحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی پیشگوئی کردی۔ملک بھر میں بارشوں کے بعد اب رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کہ ملک کے جنوبی علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے، اور فضا میں ہوا کے زیادہ دبا کے باعث بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی علاقوں میں 10 مئی سے 13 مئی تک درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، جب کہ سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری، اور اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر وگلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری معمول سے زیادہ رہیں گے۔محکمہ موسمیات نے تنبیہہ کی ہے کہ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں، عوام گرمی سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں