عمران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، رشی سونک
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر مقف سامنے آیا ہے۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ ہم پر امن جمہوری عوامل کو سپورٹ کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم پاکستان کی موجودہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


