نوشکی، باپ پارٹی کی ملک میں جلاوٴ گھیراورعمران خان کیخلاف ریلی، فوج کے حق میں نعرے بازی

نوشکی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے ملک میں جلاوٴ گھیراوٴ اور عمران خان کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ فوج کے حق میں اور عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالرحمان لانگو کی قیادت میں سردار اسد اللہ خان جمالدینی روڈ سے بی اے پی کے کارکنان ملک میں جلاو گھیراو قومی املاک کو نقصان پہنچانے پر عمران خان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ریلی کے شرکاء نے انام بوستان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میر عبدالرحمن لانگو میر اسماعیل مینگل نے کہاکہ عمران خان پر میگا کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں اور عمران کسی صورت قانون سے بالاتر نہیں ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دینے کے بعد عمران اور اسکی جماعت کو مقدمات کا سامنا کرکے اپنی بےگناہی ثابت کرنی تھی مگر انہوں نے قانونی راستے کی بجائے تشدد کی راہ اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو تشدد پر اکسایا جس سے ملک کے مختلف شہروں میں قومی املاک کو نقصان پہنچا کر کروڑوں کے نقصان کیے گئے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جلاو گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت مجرم ہیں اور انھیں مقدمات میں نامزد کیے جائیں انہوں نے کہاکہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں انتشار پھیلانے والے کسی صورت ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں