مسلم باغ، ایف سی کیمپ پر حملہ ، 2 اہلکار جاں بحق،دوشدت پسند ہلاک، آپریشن جاری
مسلم باغ(مانیٹرنگ ڈیسک)قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں شدت پسندوں نے ایف سی کیمپ پر حملہ کیا ہے ،آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی بلوچستان کےعلاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر تخریب کاروں نے حملہ کیا ہے۔جوابی کارروائی میں اب تک2عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق تخریب کاروں سے مقابلے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
Load/Hide Comments


