وزیر اعظم و اسد عمر کورونا پر گمراہ کررہے ہیں، نفیسہ شاہ

اسلام آباد:: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو اور کتنی انسانی لاشیں چاہئیں۔ 2000 کے قریب انسان تو کورونا وباء کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے پھر بھی نالائق وزیراعظم حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور اسد عمر کی پریس کانفرنس سے عوام کو گمراہ کرنے اور انہیں وباء کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان اور اسد عمر کا یہ کہنا کہ کورونا کے پاکستان میں اثرات بہت کم ہیں قطعی طور پر بے بنیاد ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کا نفسیاتی مسئلہ یہ ہے کہ ان کی سوئی ابھی تک لاک ڈاؤن کے خلاف اٹکی ہوئی ہے۔ کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے باوجود وزیراعظم خوابِ خرگوش میں محو ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں