جنگ بندی تک نہیں پہنچ سکے،گولی کا جواب گولی سے دیں گے،اسرائیل
تل ابیب(این این آئی) ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے اسلامی جہاد پر جنگ بندی مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس بات پر زور دیاہے کہ اسرائیل گولی کا جواب گولی سے دےگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کو فائرنگ کا جواب فائرنگ کی شکل میں دینا ہوگا۔ اسلامی جہاد تحریک نے مصر کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیل پر راکٹوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا اور اسلامی جہاد جنگ بندی کے مذاکرات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ اسلامی جہاد نے مزید متعدد راکٹ عسقلان کی طرف فائر کیے اور ان میں سدیروت بستی میں مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ راکٹ ریشن لیزیون اور ہولون، وسطی اسرائیل تک پہنچ گئے ۔
Load/Hide Comments


