پی ڈی ایم اے کا مقصد ناگہانی صورتحال میں عوام کو ریلیف پہنچانا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی مشکل حالات میں اپنے لوگوں کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ریسکیو سینٹر کے قیام کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کوفوری ریلیف پہنچانا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خانوزئی میں پی ڈی ایم اے کے ریسکیو سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق نے صوبائی وزیر داخلہ اور پی ڈی ایم اے میر ضیاءاللہ لانگو کو سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دی اور ریسکیو سینٹر میں ہمہ وقت مشینری اور عملہ کی موجود گی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی ہدایت پر ریسکیو سینٹر کے تمام انتظامات مکمل ہےں اس موقع پر میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ پی ڈی ایم اے عوام کو مشکل گھڑی میں تنہاءنہیں چھوڑیگی اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتی ہے ریسکیو سینٹر کے قیام کا مقصد بھی کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف پہنچانا ہے ریسکیو سینٹر میں انتظامات کو اطمنان اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ لوگوں کی بروقت مدد کی ہے انہوں نے سینٹر کا دورہ اور مشینری کا بھی معائنہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں