مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں ایک حملے میں 33 افراد ہلاک

اوگاڈوگو (مانیٹرنگ ڈیسک) برکینا فاسو کے شمال مغربی خطے باکل دو موہون میں ایک حملے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ گورنر بابو پیئر بسنگا نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطا بق رات 10 بجے) کے قریب صوبہ موہون کے چیریبا ڈیپارٹمنٹ میں یولو گاں کو "بزدلانہ اور وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ گورنر کے مطابق مسلح افراد نے دریا کے کنارے سبزیوں کی کاشتکاری میں مصروف پرامن شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔ مغربی افریقہ کا یہ ملک 2015 ءسے عدم تحفظ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں