کوئٹہ، 34ویں نیشنل گیمز مین اور وومن باکسنگ کے مختلف کیٹگری کے مقابلے
کوئٹہ : کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز میں مین اور وومن باکسنگ کے مختلف کیٹگری کے مقابلے جاری 51 کلوگرام کے مقابلوں میں واپڈا، سندھ، نیوی اور آرمی مین کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز میں مین وومن باکسنگ کے مقابلے ایوب اسٹیڈیم میں جاری ہیں 52 کلوگرام کی کیٹگری میں آرمی کی رمشہ غفار نے اسلام آباد کی فاقیہ سید کو پہلے راونڈ میں ناک آوٹ کردیا جبکہ وومن 48کلو گرام کیٹگری میں نیوی کی نتاشا عروج نے بلوچستان کی عابدہ بتول کو پہلے راونڈناک آوٹ کرکے میچ جیت لیا آرمی کی عمے بانی نے ریلوے کی زینب کو پہلے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کردیا جبکہ ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کی ہما ممتاز نے اسلام آباد کی نور فاطمہ کو شکست دیدی 54کلو گرام میں بلوچستان کی حدیہ نے پی اے ایف کی ماہم بیگ کو ہراکر اگلے راونڈ میں جگہ بنالی جبکہ آرمی کی دعا زہرا نے پنجاب کی عائشہ خان کو ہرا دیا وومن 57کلوگرام کی کیٹگری میںآرمی کی فاطمہ زہرا نے سندھ کی مہوش کو شکست دیدی بلوچستان کی سیدہ نے واپڈا کی شبانہ نے ہرادیاجبکہ 75کلوگرام میں مقیم نے پنجاب کے عبدالرحمان کو پی اے ایف کے اجمل پٹھان نے نیوی کے قیصر علی قلندر کو شکست دیدی جبکہ 86کلو گرام کی کیٹگری میں آرمی کے ذیشان علی نے بلوچستان کے نصراللہ کو پی اے ایف کے محمدالحسن نے پولیس کے علی نواز کو ہرادیا جبکہ 92 کلو گرام میں پی اے ایف کے ایمل الدین نے سندھ کے شہزاد سیلم کو شکست دی جبکہ مین کواٹر فائنل کے 48کلوگرام کی کیٹگری میں سندھ کے تابش ریلوے کے خلیل کوپی اے ایف کے محمد طیب نے پنجاب کے سکندر کو نیوی کے زوہیب رشید نے واپڈا کے جہانزیب کو آرمی کے فہیم نے بلوچستان کے جہانزیب خان کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ51کلوگرام میں واپڈا کے عطااللہ نے پولیس کے نادرکو سندھ کے حزمان کے کے پی کے کے عیداللہ کو نیوی کے ساجد رشید نے پی اے ایف کے امیر حمزہ کو جبکہ آرمی کے طلحہ نے ریلوے اسامہ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔


