ایچ ای سی نےتربت یونیورسٹی کے سولرمنصوبے کیلئے فنڈزجاری کردیئے

تربت (نمائندہ انتخاب ) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی گہری دلچسپی اوربھرپور کوششوں سے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف تربت کے ایک میگاواٹ کے سولر پروجیکٹ کے لیے فنڈز جاری کر دئیے ہیں، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں جامعہ تربت کے سولرائزیشن منصوبے کا معاملہ اٹھایاتھا، ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان نے چیئرمین ایچ ای سی سے کہا کہ وہ جامعہ تربت کے سولر پروجیکٹ کے لئے جلد از جلد فنڈزجاری کریں جس پر چیئرمین ایچ ای سی نے گورنر بلوچستان کو مطلوبہ فنڈز جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی اورحال ہی میں ایچ ای سی نے یونیورسٹی کے سولر پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے فنڈز جاری کردیئے ہیں، یونیورسٹی آف تربت کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کمال احمد کے مطابق سولر…

اپنا تبصرہ بھیجیں