بلوچستان کابینہ کا اجلاس، نجی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کی سفارشات منظور

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے صوبائی کابینہ نے بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ رولز 2014 ، کے رول 56-A کے تحت پروکیورمنٹ جائزہ کمیٹی کی بحالی کی منظوری دے دی۔کابینہ نے بلوچستان وومین ڈویلپمنٹ سیکٹر پلان 2022- 27 کی منظوری دے دی اسی طرح سے کابینہ نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق سرچ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ان یونیورسٹیوں میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائینسز ،خضدار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور لورالائی یونیورسٹی شامل ہیں کابینہ نے آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی نامزدگی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی جبکہ میر چاکر یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر کی نامزدگی کامعاملہ دوبارہ سے سرچ کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا کابینہ نے بلوچستان چائلڈ ریسٹرینٹ بل 2023 کی منظوری دے دی جس کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی شادیوں کی ممانعت ہوگی کابینہ نے جیڈا کے 37کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی منظوری دے دی کابینہ نے بلوچستان کی پہلی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز SME ڈویلپمنٹ حکمت عملی کی منظوری دے دی کابینہ نے ضلع آواران میں جی او آر کالونی کی تعمیر سے متعلق تخمینہ لاگت کو بڑھانے کی منظوری بھی دی کابینہ نے کڈنی سینٹر کوئٹہ کے لئے نئے ترقیاتی منصوبوں کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی بھی منظوری دی کابینہ نے دور رویہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبے کے ترمیم شدہ پی سی ون کو منظور کر لیا کا بینہ نے 18 ویں ترمیم کے تحت پی ایم ڈی سی کو دی گئی لیز ز کو واپس لینے کی منظوری بھی دی کا بینہ نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے ایکٹ پانچ میں نئے سیکشن 24 اے کو شامل کرنے کی بھی منظوری دی کابینہ نے بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں