وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کل بارڈر پر ملاقات ہوگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جمعرات کو بارڈر پر ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف بجلی کے منصوبے سے متعلق تقریب میں شرکت کے لیے جمعرات کو بلوچستان کے ضلع تربت کا دورہ کریں گے۔ گوادر کے لیے پاور منصوبے سے متعلق تقریب میں وفاقی وزرا ء اور صوبائی حکومت کے حکام شریک ہوں گے۔ وزیراعظم بلوچستان کے سرحدی علاقہ مند بھی جائیں گے۔
Load/Hide Comments


