جے یو آئی شیرانی گروپ کا پی ٹی آئی سے اتحاد برقرار ہے، ترجمان کی وضاحت

کوئٹہ :جے یو آئی پاکستان کے جاری کردہ پریس ریلیز میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی پاکستان کے اتحاد کے ختم ہونے کے غلط خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اتحاد کیلئے روز اول سے تین اصول متعین کئے گئے تھے کہ کسی جماعت کے افراد کے ذاتی کردار سے دوسری جماعت کا تعلق نہیں ہوگا دوم یہ کہ پیش آمدہ معاملات کے بارے میں معاونت اس اصول پر مبنی ہوگی کہ نیکی اور تقوی کے کاموں میں دونوں جماعتیں باہمی تعاون کریں گے اور جہاں اس اصول کی نفی ہوتی ہو وہاں رفاقت تو قائم رہے گی البتہ معاونت نہیں ہوگی اور تیسرا اصول یہ تھا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد دائمی اور مستقل ہوگا پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی پاکستان زندگی کے اجتماعی اور انفرادی معاملات میں راست بازی، وعدوں کی پاسداری اور معاہدات کا ایفا بنیادی انسانی اور ایمانی فریضہ سمجھتی ہے اور رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی کی سیاسی زندگی کا یہ کردار رہا ہے کہ صداقت شعاری، قوم کی خیر خواہی اور خدمت کی نیت اور وعدوں و معاہدوں کا ایفا اور قول و عمل میں یکسوئی جیسے اساسی انسانی اقدار اور اسلامی تعلیمات کی نفی پر مبنی سیاست غیر انسانی اور غیر اسلامی سیاست ہے جو لوگ دروغ گوئی کے بنیاد پر لوگوں کے جزبات ابھار کر ان سے استفادہ کرتے ہیں اور اس سیاست کا نام مذہبی سیاست رکھتے ہیں وہ اسلام اور مذہب دونوں کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خوف و دہشت اور حرص و لالچ کی بنیاد پر زندگی کے راستے متعین کرنے کی فکر کسی ممن کی شان کے خلاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں