وزیراعلیٰ بلوچستان نے اخبارات کے بلوں کی مد میں اضافی فنڈز کی منظوری دیدی

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اخباری صنعت سے کئے گئے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے اخبارات کے بلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لئے اضافی فنڈز کے اجراءکی منظوری دے دی ۔وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ اطلاعات کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دی واضع رہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی نے مقامی اخبارات کے مدیران سے گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات میں انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ فنڈز کے حوالے سے درپیش مسئلہ کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے سیکریٹری اطلاعات محمد حمزہ شفقات اور ڈی جی پی آر کامران اسد کو درکار اضافی فنڈز کے اجراءکے لئے سمری فوری طور پر وزیراعلیٰ کی منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں