چاغی، پاک افغان باڈر کے قریب لیویز کی کارروائی 3 ڈاکو گرفتار

چاغی(مانیٹرنگ ڈیسک) چاغی میں لیویز کی پاک افغان باڈر کے قریب ڈاکوئوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے 3ڈکیت کوگرفتارکرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق لیویز نے پاک افغان باڈر کے قریب ہوشاپی جنگجہ پہاڑی علاقے سے چوری و ڈکیتی کے درجنوں واقعات میں ملوث تین ڈاکو فیاض احمد ، عیبت خان اور محمد اشرف کو گرفتار کر لیا جو یوفون ٹاور کانی اور سرگیشہ کے سولر پلیٹس اور بیٹریاں چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں ڈاکو اسپیشل لیویز اسکواڈ ٹیم کو کرودی ڈیم کے پہاڑی علاقے میں دیکھ کر بھاگ گئے۔ لیویز چاغی کی ٹیم نے ڈاکوں کا پیدل تعاقب کیا بالآخر پندرہ گھنٹے کے بعد پاک افغان باڈر کے قریب ہوشاپی جنگجہ پہاڑی علاقے سے گرفتار کر لیا مزید تفتیش کے لیے لیویز تھانہ دالبندین منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں