آئندہ مالی سال میں 15 ارب ڈالر تک کے قرض کی ضرورت پڑ سکتی ہے،معاشی ماہرین

اسلام ا ٓ باد: معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کی ملکی ضروریات کیلئے حکومت کوپندرہ ارب ڈالرتک کا قرض حاصل کرنا پڑسکتا ہے۔ معیشت کی بحالی کیلئے مرکزی بینک کی قرض ادائیگی کوموخرکرکے اس کوسماجی شعبوں کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ممتازماہر اقتصادیات ڈاکٹرعابد قیوم سہلری کا کہنا ہیکہ ا?ئندہ مالی سال میں کورونا وبا کے باعث ملک کی شرح نموکم رہیگی۔ ٹیکس وصولیوں برا?مدات اور ترسیلات زرمیں بھی کمی ہو گی۔ ان حالات میں حکومت کو معاشی استحکام کی بجائے معیشت کو بچانیکیلئے اقدامات لینے چاہئیں۔عابد قیوم سہلری کا کہنا ہے کہ ا?ئندہ مالی سال میں سرکاری کمپنیوں کے نقصانات اورگردشی قرض کوکم کرنیکیلئے سخت اقدامات کرناچاہئیں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ ترقیاتی بجٹ میں کمی کو مقامی قرض کی ادائیگی کوموخرکرکے اس رقم کو اہم شعبوں میں بہتری کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔عابد قیوم سہلری نے کہاکہ حکومت زرعی شعبیکوٹڈی دل سیمحفوظ رکھنیکیلئے اقدامات کوتیزکریکیونکہ غذائی اجناس میں خود کفالت نے کورونا کا مقابلہ کرنیمیں بہت مدد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں