جی سیون رکن ممالک کا روس کی ہیروں کی تجارت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جی سیون رکن ممالک نے روس کی ہیروں کی تجارت کو نشانہ بنانے کیلئے نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں کر لی۔ یورپی یونین کے اہلکار نے کہا ہے کہ جی سیون اجلاس میں روس کی ہیروں کی تجارتی سرگرمیوں پر پابندیاں لگانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یورپی یونین کے اہلکار نے کہا ہے کہ ہیروں کے تجارتی شعبے میں روسی برآمدات کو محدود کرنے کی ضرورت ہے، لیکن اس اجلاس میں اس متعلق کسی حتمی معاہدے کا امکان نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں