بیلا کی تین یوسیز میں بلدیاتی الیکشن، دوسرے مرحلے میں خواتین کا مقابلہ برابر

بیلا(یو این اے )تحصیل بیلہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں خواتین کا مقابلہ برابر ہوجانے کے بعد منگل کے روز الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تحصیل بیلہ کی تین یوسیز میں دوبارہ پولنگ کا عمل ہوا یو سی 1 عارف والا کنر سے جام گروپ کی حمایت یافتہ نسیمہ بی بی نے 3 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی جبکہ لسبیلہ عوامی اتحاد کی بانو بی بی 2 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی یو سی 2 بڑا باغ شمالی سے جام گروپ کی حمایت یافتہ حاجرہ بی بی 3 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی جبکہ یو سی 5 رجل نمانی سے لسبیلہ عوامی اتحاد کی حمایت یافتہ حمیدہ بی بی 3 ووٹ سے کامیاب ہوئی اور جام گروپ کی امیدوار ممتاز بی بی 2 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی اس طرح جام گروپ کی تین خواتین اور لسبیلہ عوامی اتحاد کی دو خاتون کامیاب قرار پائی پولنگ کا عمل پر امن طور پر مکمل ہوا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے بیلہ پولیس نے پولنگ کے دوران سخت انتظامات کیے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں