سوڈان، مغربی دارفور میں جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد 500 ہو گئی
خرطوم :سوڈان کے ڈاکٹرز پرمشتمل کمیٹی نے کہا ہے کہ مغربی دارفر ریاست کے گورنر کی طرف سے جاری کیے اعدادو شمارمیں کہا گیا ہے کہ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے۔ سوڈان میں مسلح افواج اور منحرف سریع الحرکت فورسز کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد دارفورمیں اموات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان میں ڈاکٹروں کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر علا الدین نقد نے بتایاکہ کمیٹی نے مغربی دارفور میں 150 مردہ افراد کی نشاندہی کی ہے لیکن محکمہ صحت کے ذرائع اور ڈاکٹروں کے ساتھ رابطے میں رکاوٹ کی وجہ سے زمینی اور مغربی دارفور میں متعدد ہسپتالوں کی تباہی پر اور مغربی دارفور میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 500 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔سنٹرل ڈاکٹرز کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ لڑائی جاری رہنے اور جنگ بندی کی عدم تعمیل کی وجہ سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو اب بھی ہسپتالوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔طبی امداد کے حوالے سے نقد نے تصدیق کی کہ اب تک جو طبی امداد تقسیم کی گئی ہے وہ صرف بین الاقوامی ریڈ کراس کی ہے جو 30 اپریل کو پورٹ سوڈان پہنچی تھی۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت، کویت اور قطر کی طرف سے بھیجی جانے والی طبی امداد ہسپتالوں میں تقسیم نہیں کی گئی، حالانکہ یہ پورٹ سوڈان میں وفاقی وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے گوداموں تک پہنچ چکی ہے۔


