ایران میں خواتین کو جسم فروشی کیلئے پڑوسی ممالک اسمگل والے شخص کو پھانسی

تہران : ایران میں خواتین کو جسم فروشی کیلئے پڑوسی ممالک سمگل والے شخص کو پھانسی دے دی گئی ، ’ایلکس‘ کے نام سے معروف شخص شہروز سخنوری ایرانی خواتین اور لڑکیوں کو خطے کے کچھ ممالک میں اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کا سرغنہ تھا، شہروز سخنوری کو جسم فروشی کے لیے انسانی اسمگلنگ کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ایرانی عدلیہ نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی خواتین کو جسم فروشی کے لیے پڑوسی ممالک میں اسمگل کرنے میں ملوث نیٹ ورک کے سرغنہ کو پھانسی دے دی ہے۔ایرانی میڈیا نے 2020 میں رپورٹ کیا تھا کہ ’ایلکس‘ کو انٹرپول کے تعاون سے ملائیشیا میں پکڑا گیا تھا اور ایران منتقل کیا گیا تھا۔ملزم کو ستمبر 2021 میں ’فساد فی الارض‘ کے الزامات کے تحت موت کی سزا سنائی گئی تھی، ’فساد فی الارض‘کی اصطلاح ایرانی حکام مختلف متعدد جرائم کے لیے استعمال کرتے ہیں جن میں اخلاقیات سے متعلق جرائم بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں