کرتار پور میں 1947 سے بچھڑے بہن بھائی مل گئے، ویڈیو وائرل

شکر گڑھ :امن کی راہداری کرتار پور میں 1947 سے بچھڑے بہن بھائی آپس میں مل گئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے رہائشی بھائی شیخ عبدالعزیز کی بھارتی شہری بہن مہندر کور سے ملاقات ہوئی، دونوں خاندان اور بہن بھائی 1947 میں بچھڑ گئے تھے۔ عبدالعزیز اور مہندر کور اپنے بچوں کے ساتھ کرتار پور پہنچے، 75 سال بعد ملاقات پر دونوں خاندان خوش ہوگئے، انہوں نے کرتار پور راہداری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں