وسطی امریکی ریاست ایل سلواڈور میں فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک متعدد زخمی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور کے فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ دارالحکومت سان سلواڈور میں دو مقامی فٹبال ٹیموں کے دوران ہونے والے میچ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق میچ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں