جامعات کمرشل موقعوں سے استفادہ کریں، بلوچستان کی جامعات کو فنڈز جلد دیے جائیں گے، چیئرمین ایچ ای سی

کوئٹہ:بلوچستان کے جامعات اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں، ہیلتھ ایجوکیشن بہت اہم ہے، بلوچستان میں اس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے یہ بات ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختاراحمدنے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز(BUITEMS) میں ایڈمن اسٹاف اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن مختار احمد کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجیئنرنگ اینڈ منجمنٹ سائنسزکا دورہ جہاںانکا استقبال وائس چانسلربیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمٰن خان اور ان کی انتظامیہ نے کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمد نے کہا کہ میری تمام زندگی انتظامیہ کے گرد گومی ہے مجھے اندازہ ہے کہ جو آپ نقش کرتے ہے اسے سے پتہ چل جاتا ہے کہ مستقبل کیسا ہونگا۔ایچ ای سی اور بیوٹمز یہ کوشش میں ہیں کہ ہم اپنے نوجوانوں کو وہ تمام صلاحیتوں سے مالامال کردے تاکہ وہ ایک اچھے مستقبل کا انتخاب کرسکے اگر آپ کو کامیاب ہونا ہے تو آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو تبدیل کرنا پڑے گااگر نہ کرسکے تو آپ کبھی کامیاب نہیں ہوپائے گے اگرچہ آپکو جینا ہے توماحول کے مطابق اپنے آپکو بناناہوگابیوٹمز وہ واحد یونیورسٹی ہیںجنہوں نے اپنے آپکو نئے طرززندگی کے مطابق بنانا اس کی اولین مثال ہے بیوٹمز پورے پاکستان میں اپنا نام منوارہا ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ سب سے مضبوط تین چیزیں جو ایک یونیورسٹی کوآگے لے جاسکتا ہے وہ یہ اول طلبات دوسرا فیکلٹی حضرات اور تیسرمینجمنٹ ہیں جو کہ میں بیوٹمز میں تینوںکو دیکھ رہاہوںاور یہ بیوٹمز کی کامیابی کا رازہے میں بیوٹمز کے انتظامیہ کو داد پیش کرتا ہوں کہ ملک کے موجودہ سیاسی،معاشی، اورمعاشرتی حالات کے باوجودبیوٹمز نے کبھی اپنے طلبات اور فیکلٹی اور ایڈمن اسٹاف کو مایوس نہیںکیاایک دفعہ پھر آپ سب سے گزارش کرتا ہوں خاص طور پر طلباءو طالبات سے کہ اپنے یونیورسٹی کا احترام کا سا تھ ساتھ انکا انفرا اسٹکچر کا خیال رکھے انہوں نے کہا کہ میرا یہاں آنے کامقصد یہی ہے کہ میں بذات خود بلوچستان کے جامعات کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لے سکوں اور ان کی تدارک کے بارے میں تمام وائس چانسلران اور حکومت بلوچستان کی مشاورت سے اقدامات اٹھائی جاسکے اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر طلباءکواعلٰی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں یونیورسٹی انتظامیہ کو طلباءکوجدید تعلیم کی حصول میں سہولت کار بننا چائیے ان کو معیاری سرگرمیوں مصروف رکھ کر منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات کو کمرشل موقعوں سے استفادہ کرنا چاہئے تاکہ مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد مل سکے ایچ ای سی یونیورسٹیوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے فنڈز کی حصول کے لئے مرکزی حکومت سے کہا ہے، فنڈز ملتے ہی بلوچستان کی جامعات کو ان کے حصے کا فنڈز جاری کردیا جائے گا۔ قبل ازیں وائس چانسلر بیوٹمزڈاکٹر عبدالرحمن خان نے بیوٹمز کے انتظامیہ کی جانب سے تقریب منقعد ہوا جس کا مہمان خصوصی چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد تھے اس تقریب میں موجود انتظامیہ کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد میںطلبہ و طالبات نے شرکت کی تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن خان نے کی جہا ں اس نے اپنے تقریر کے آغاز میںجناب چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور اپنے انتظامیہ کے ساتھ طلبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے یونیورسٹی اس وقت پاکستان کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک یونیورسٹی ہے جہاں طلبات کے ساتھ ساتھ انتظامیہ بھی خدمت خلق میں پیش پیش ہیںہر دن میں نئے خیالات سے ہوکر گزرتا ہوں جو کہ یونیورسٹی کے ترقی اورمسائل کے حل کے لیے طلبات اور انتظامیہ کے جانب سے مجھے پیش ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہوںمیںہائر ایجوکیشن کی بدولت سے ہم طلباءو طالبات کو اچھی تعلیم کے ساتھ خوشگوارماحول معیاکرتے آرہے ہیںمزید کہنا تھا کہ بیوٹمز وہ واحد یونیورسٹی ہے جہاں طلبات کو تعلیم کے ساتھ سکالرشپ فراہم کررہے ہیں تاکہ طلبات کوفیس اداہی میں مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر بیوٹمزڈاکٹر عبدالرحمن خان نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد ستارہ امتیاز کو بیوٹمز کی جانب سے یاد گاری سوینیئر پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں