منگوچر کے قریب کار کھائی میں گر گئی، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کےعلاقے منگوچر کے قریب کار کھائی میں گر جانے سے ایک عورت جاں بحق ،چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زرائع کے مطابق منگوچر کے قریب کار گہری کھائی میں گر جانے سے ایک عورت جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا ،زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑی کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی ۔
Load/Hide Comments


