صدر ٹرمپ کا واشنگٹن سے نیشنل گارڈز کی واپسی کا حکم

امریکی کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دارالحکومت اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ نیشنل گارڈز واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں واپس بلایا جا سکتا ہے۔ کئی دنوں سے جاری مظاہرے کل اپنے عروج پر تھے۔ صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں تعینات پانچ ہزار نیشنل گارڈز فوجیوں کو واپس جانے کے احکامات دے دیے۔ انہیں پچھلے ہفتے شہر میں احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ دارالحکومت اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح واشنگٹن میں بھی پولیس کی تحویل میں سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ واپس جا رہے ہیں مگر ضرورت پڑنے پر یہ فوراً واپس آ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں یہ بھی کہا کہ پچھلی رات مظاہرین توقع سے کم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں