برطانیہ استعماریت کے خواب سے بیدار نہیں ہوسکا، ہانک کانگ کے معاملات میں مداخلت نہ کرے، چین

بیجنگ: برطانوی حکومت نے ہانگ کانگ کے معاملے پر نصف سال کی نام نہاد رپورٹ جاری کی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو¿ نینگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کو تقریبا 26سال ہو چکے ہیں اور برطانیہ ابھی بھی استعماریت کے خواب سے بیدار نہیں ہو سکا ہے بلکہ نام نہاد رپورٹ کے ذریعے ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کی کوشش کررہا ہے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق ماو¿ نینگ نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے ہانگ کانگ کے باشندوں کو قانون کے مطابق 1997ءکے پہلے سے بھی زیادہ حقوق اور آزادی حاصل ہوئی ہیں۔ ہانگ کانگ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھا ہے اور ہانگ کانگ کا بین الاقوامی مالیاتی، تجارتی اور شپنگ مرکز کا مقام مزید مضبوط ہوا ہے۔ اس بات پر توجہ دی جانی چاہیے کہ برطانیہ کو ہانگ کانگ پرخودمختاری نہیں ہے اور نہ ہی اس پر حکمرانی اور نگرانی کا کوئی حق ہے۔ہانگ کانگ کی چینی حکومت کی حکمرانی کی قانونی بنیاد ، چینی آئین اور ہانگ کانگ کا بنیادی قانون ہے۔ یہ ہرگز بھی چین -برطانیہ مشترکہ اعلامیہ نہیں ہے۔ماو¿ نینگ نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا ہانگ کانگ ہے اور ہانگ کانگ کے معاملات خالصتا چین کے داخلی معاملات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں