نصیر آباد،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد کے علاقے باباکوٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ باباکوٹ کی گوٹھ پیلانی میں پرانی دشمنی کی بناء پرموٹرسائیکل سوار افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص احسان علی قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں