اوستہ محمد، شادی کے دوران فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق

اوستہ محمد :اوستہ محمدکے علاقے خان پور میں شادی کے دوران فائرنگ کرنے سے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے علاقے خان پور شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12سالہ علی احمد گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں