گوادر سے متعلق تمام منصوبوں پر مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، ہدایت الرحمن

گوادر : گوادر ائر پورٹ پر مقامی نوجوانوں کو نظرانداز کرنا ناقابل برداشت ہے، گوادر سے متعلق تمام پروجیکٹس میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کیا۔ انہوں نے گوادر ائر پورٹ پر مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کرنا قابل برداشت نہیں، گوادر سے متعلق تمام پروجیکٹس میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔ واضح رہے نیو گوادر انٹرنیشنل میں مقامی افراد کو نظر انداز کرکے دیگر صوبوں سے حالیہ ہونے والی بھرتیوں سے مقامی نوجوانوں سمیت گوادر کے سیاسی و سماجی حلقوں میں سراسیمگی پھیل گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں